اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے حکومت پورا زور لگا رہی ہے، یعقوب ناصر
وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وہ پشاور گئے اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان اور صحت کارڈ سمیت دیگر رفاعی کاموں کے چیک تقسیم کر کے ایک ائینی ادارے کے ہدایات کی کھلم کھلا مذاق اور خلاف ورزی کی جو کہ افسوس کا مقام ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر
لورالائی(امروز ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم کے ہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وہ پشاور گئے اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان اور صحت کارڈ سمیت دیگر رفاعی کاموں کے چیک تقسیم کر کے ایک ائینی ادارے کے ہدایات کی کھلم کھلا مذاق اور خلاف ورزی کی جو کہ افسوس کا مقام ہے ہمیں قانون اور آئین کا لیکچر دینے والے وزیر اعظم خود قانون کی نفی کررہے ہیں’
اس وقت انیس دسمبر کو کے پی پی میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہورہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز کے تحت الیکشن کے دوران حکومت کسی صورت سرکاری فنڈز کا ستعمال اور اعلانات نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ اسی لیئے پی ڈی ایم ای وی ایم مشین کی مخالفت کررہی ہے کہ 2023 کے الیکشن میں بھی کمیوٹرائزڈ دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنے جارہی ہے اپوزیش کو مسلسل نظرانداز کرنے کے پالیسی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ائین کے تحت اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا اہم رول ہے وزیر اعظم بمعہ کابینہ الیکشن کمیشن سے لڑائی کا ایک ماحول پیدا کررہے ہیں جو کہ آئین کے روح کے خلاف عمل ہے حکومت ملک میں عدم اسحکام پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ہیں حکومت ہر محاز پر فیل ہو چکی ہے حکومت کرنا اب عمران خان کی بس کی بات نہیں انمیں اب کام کرنے کی انرجی ختم ہو چکی ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے وزیر اعظم کو خود مستعفٰی ہو کر ملک و عوام پر وحم کریں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے قرضے نہیں لیئے جتنے موجودہ حکومت نے دوسالوں میں لئے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے پاکستان کو ائی ایم ایف نے ہائی جیک کر لیا ہے وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر جائیں ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے
ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گیانہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءصرف میڈیا میں آکر شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوںچیخ رہے ہیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے انہو ں نے کہا کہ اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے پورا زور حکومت لگا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر میم کے تحت پہلی مرتبہ صوبوں کو اسکے حقوق ملے ہم اس قانون کو چھیڑنے والوں کے عزائم کسی صو رت پورے نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے پوری پی ڈی ایم اور ہماری پوری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں کھل کر کھڑی ہے حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ہمیں مشتعل نہ کیا جائے ہم قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہتے ۔