پولیو ایک موذی خطرناک بیماری ہے جس سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں، سیف اللہ کھیتران

0 106

اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے مزیدسنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا ، ڈپٹی کمشنرآوران
آواران( امروز ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی خطرناک بیماری ہے جس سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے مزیدسنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا اگر کوئی پولیو ورکرزیا مانیٹرنگ کرنے والے آفیسران انسدادپولیو مہم کے دوران لاپرواہ پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

کیونکہ اس مہم سے ہمارے بچوں کی صحت مند زندگی وابسطہ ہے اور کوشش کی جائے گزشتہ مہم سے اس مرتبہ مزید بہتر مہم چلائی جائے تاکہ ہم سب کامیابی سے ہمکنارہوسکیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسراور ڈبلیوایچ او کے نمائندے سمیت دیگر آفسیران شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب کرانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے پولیو ورکرز اورمانیٹرنگ کرنے والے آفیسران دلجوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں

تاکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو معذوری سے بچاسکیں ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اورمہم کے دوران اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گی انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے ایریاانچارجز کی صحیح معنوں میں ٹریننگ کروائی جائے تاکہ وہ فیلڈ کے دوران مائیکروپلان کو مدنظر رکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائیں ہم اس قومی فریضے میں تب کامیاب ہونگے

جب تک ہم مائیکروپلان پرمکمل عملدرآمد نہیں کرتے ا جلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ 29مارچ سے 04اپریل تک انسدادپولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران 32100بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے11یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائیں جائین گے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بناکر ایک ذمہ د ار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.