افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، قمر جاوید باجوہ

0 82

راولپنڈی (امروز ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان اور سابق چیئرمین افغان امن کونسل محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں امن و استحکام،رابطے اور افغان امن عمل میں موجودہ پیشرفتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ نہ صرف اپنے لئے بلکہ ہمسایوں کیلئے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔

مہمان شخصیت نے پاکستان کے مثبت کردار اور پاک افغان تعلقات کے مستقبل بارے آرمی چیف کے ویژن کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.