سریاب روڈ کی توسیع منصوبے میں روڈ کٹائی کا کام انتہائی سست روی کاشکار ہے، جس کی وجہ سے دکانداران نان شبینہ کامحتاج ہے، غلام نبی مری

0 120

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) سردی کی جھلک دکھانے کے بعد کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس مکمل طورپر غائب ہوگیاہے جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے شہریوں کوشدید مشکلات اور اذیتوں کاسامنا ہے ،بی این پی کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی پر عوام کو کسی بھی صورت میں تکالیف اور مشکلات پر تن وتنہا نہیں چھوڑیںگے اگر 10دنوں کے اندر اندر پریشر کودرست نہیں کیاگیا تو سیاسی وجمہوری انداز میں احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ پر عائد ہوگی ،سریاب روڈ کی توسیع منصوبے میں روڈ کٹائی کا کام انتہائی سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے دکانداران نان شبینہ کامحتاج ہے ،

جگہ جگہ گرد وغبار نے لوگوں کو بیماریوں میں مبتلاکردیاہے روڈ پر جگہ جگہ کھڈے سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں روڈ کٹائی کی وجہ سے پینے کاصاف پانی ،گیس ،بجلی ،پی ٹی سی ایل ودیگرکانظام مکمل ورپر درہم برہم ہوگیاہے ،گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے ہوشاب میں نہتے معصوم بچوں کی ٹارگٹ کلنگ ،قتل وغارت گیری ،بلوچ نسل کشی ،حکمرانوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعہ کا نوٹس لیں بی این پی کی تنظیمی طورپر فعال اور منظم جدوجہد کے نتیجے میں نادہندہ وغیر جمہوری قوتیں کسی بھی صورت میں یہاں کے ساحل وسائل اور دیگر قدرتی وسائل کی لوٹ وکھسوٹ کی پالیسیوں میں کامیاب نہیں ہونگے

۔ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی ،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ،محمدلقمان کاکڑ،ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی ،ماما نصیرمینگل ،اسماعیل کرد، نسیم جاوید ہزارہ ،مرکزی کونسلر رضا جان شاہی زئی ،میرنصیب قمبرانی،،شاہ خالد مینگل ،سلیم چند بلوچ، حاجی ثناء اللہ کیازئی ،حاجی خالد سخی ،راشد علی کیازئی میر محمد یوسف رند، جمعہ خان نیچاری ،قاضی نعمت اللہ ،صدام حسین مینگل ،ماما درمحمدمری ،محمداقبال مینگل ایڈووکیٹ، ماسٹر رشید خان ،صابر علی خلجی ودیگر نے کلی چلتن رئیسانی مری اسٹریٹ مغربی بائی پاس، کلی دلدار کاریز مغربی بائی پاس، شہید خلق قربان کیازئی بروری ،فقیر محمدروڈ کوئٹہ سٹی،ناشناس کالونی قمبرانی روڈ ،جیل روڈ ہدہ میں شہید مشرف زہری کے نام سے کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنرمیٹنگز،اجتماعات ،یونٹ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی کوئٹہ شہر میں آباد تمام اقوام اور مذاہب کامشترکہ نمائندہ جماعت ہے اور ان اقوام کو آپس میں اتحاد واتفاق اورشیر وشکر کرانے کیلئے صوبے کے ساحل وسائل اور دفاع کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں

بی این پی نے ہمیشہ صوبے کی اجتماعی اور قومی مفادات کو اولیت دی ہے جس کے مقابلے میں یہاں کے دیگر جماعتوں نے ہمیشہ اقتدار کے دوران اپنے ذاتی ،گروہی اور پارٹی مفادات کو اولیت دی ہے جنہیں عوام اچھی طرح جانتے ہیں عوام انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے جبکہ بی این پی کو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل ہونے کے باوجود پارٹی نے شراکت اقتدار کی بجائے دیرینہ مسائل 6نکات کو اولیت دی ہے ۔پارٹی کے اس اصولی موقف کو ملک کے تمام سیاسی حلقے نہایت ہی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں مقررین نے کہاکہ کوئٹہ کے تمام شہری بلا رنگ ونسل ،زبان ،تفریق اور تعصب سے بالا تر ہوکر اپنے تمام تر توانائیوں کو بی این پی کی تنظیم کاری اور یونٹ سازی میں بھرپور حصہ لیکر بلوچستان کوترقی یافتہ ،خوشحال ،امن کا گہوارہ اور ساحل وسائل پر واک واختیار کی ایک مثالی صوبہ بنانے میں اپنا قومی ،وطنی کرداراداکرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.