بلوچستان میں کورونا وائرس کے شکار دو مریض جاں بحق
مزید8کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32117ہو گئی
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلو چستان میں کورونا وائرس کے شکار دو مریض جاں بحق جبکہ 8کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32117ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5اضلا ع سے کورونا وائر س کے8کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 32117ہو گئی
ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے 14مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31630ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد135ہے جن میں 8ہسپتالوںمیں زیر علا ج ہےں ان افراد میں سے 5افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاﺅ کی شرع 1.51فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی 531ٹیسٹ کئے گئے جن میں8افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 169افراد کے نتائج آنے با قی ہےں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے352اموات ہو چکی ہیں ۔