گوادر سے لیکر کوئٹہ تک لوگ احتجاج پر ہے علمی درسگاہیں بند پڑی ہیں، مابت کاکا

0 283

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے صوبے کے طول وعرض میں جاری احتجاج پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادرسے لیکر کوئٹہ تک لوگ احتجاج پرہے علمی درسگاہیں بند پڑی ہیں” ترقی کرتابلوچستان”کے علمی درسگاہوں میں گیس نہ پانی وبجلی جبکہ طلبا سڑکوں پرسراپااحتجاج ہے

حکومت ائیرپورٹس لگڑری بنگلوں اورگاڑیوں میں بیٹھ کرسمارٹ سیلفیوں کا نہیں بلکہ عوام الناس کودرپیش مصائب ومشکلات کے حل کانام ہے ینگ ڈاکٹرزالائنس،سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن اورگوادرمیں "حق دوتحریک” کئی دنوں سےدھرنادئیے بیٹھاہےجوکسی طورپربھی قابل اطمینان عمل قرارنہیں دیاجاسکتاصوبائی حکومت گورنراوروزیراعلی اس صورتحال کانوٹس لیکراحتجاج کرنیوالوں کےمسائل فوری حل کرائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے اس امرپر تشویش کااظہارکرتے ہوئے

کہاہے کہ صوبے کےدوبڑی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلبااورطالبات سراپااحتجاج ہے بلوچستان یونیورسٹی کے دولاپتہ طالبعلموں کی اغوااور تاحال ان کی عدم بازیابی اورسردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں طالبات کودرپیش مسائل پراحتجاج چل رہاہےگورنر اس حوالےسےاپنا بنیادی ذمہ داری اداکرتے ہوئے بول ستان یونیورسٹی کے لاپتہ طالبعلموں کی باحفاظت بازیابی اورسرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی کےہاسٹل میں گیس پانی اوربنیادی مسائل کےحل میں دلچسپی لیں انہوں نےکہاکہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف،ینگ ڈاکٹرزاحتجاج پرہے جن سے غریب لاچارمریض رل گئے جبکہ سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کےہڑتال سےسائلین آئے روزگوناگوں مسائل کاسامناکرہے ہیں لہذاضرورت اس امرکی ہے

کہ ان سےمذکرات کرکےعوام الناس کودرپیش سنگین مسائل کےحل کواولیت دیجائے گودارمیں غریب مچیرےسمندر میں غیرقانونی طورپرٹرالرمافیا پاک ایران بارڈر کی بندش مین شاہراہوں پرسیکورٹی کے نام پر ان کی تذلیل وتوہین کے خلاف وہاں کےمردوزن کئی ہفتوں سے دھرنادئیے بیٹھے ہیں ان معاملات کے فوری حل سےہی حق حکمرانی ادا،نہ کہ لگڑری بنگلوز،گاڑیوں اور ائیرپورٹس پرسمارٹ سیلفییاں وائرل ہونے سے ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.