بی این پی قائدین غلام نبی مری و دیگر کا کوئٹہ میں مختلف فوتگیوں پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

0 117

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری سابق سی سی ممبر سعید کرد ایڈوکیٹ، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، ادریس پرکانی میر زعفران مینگل، ملک عبدالرسول شاہوانی، سکندر مینگل، فضل پرکانی، ملک بشیر احمد شاہوانی، غلام مصطفی مینگل، سمیع پرکانی،عبدالحمید شاہوانی اور عبدالوحید مینگل

نے کلی کبیر کوئٹہ میں سابق معروف بلوچ گوریلا لیڈر مرحوم میر شیر محمد مری عرف جنرل شیروف کے چھوٹے بھائی میر بہرام خان مری کے، کلی لال آباد ھزار گنجی میں قبائلی رہنما حاجی عبد المجید محمد حسنی کے ،کلی گوگڑاہی کیچی بیگ میں قبائلی رہنما ملک شیر احمد شاہوانی کے والدہ کی، کلی عالمو میں پارٹی کے ممبر طارق دیوار کے والدہ کی، کلی احمد خان زہی سریاب میں پارٹی کے سینئر ممبر دین محمد مینگل کے بڑے بھائی عبدالستار مینگل کے، کلی چاکر خان مری میاں غنڈی میں قبائلی رہنما حاجی دینگان مری کے جواں سال فرزند جوکہ بجلی کے کرنٹ لگنے سے،

کلی سبزل خان سبزل روڈ میں سمیع پرکانی اور جمیل پرکانی کے ،کلی شابو میں پارٹی کے رہنماوڈیرہ عطا محمد لانگو کے چچا کے، اور کلی اسماعیل میں پارٹی جواں سال ممبر اسد مینگل کے انتقال پر مرحومین کے گھروں پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ھوے اللہ تعالی سے دعا کی ھے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت جنت الفردوس میں بلند درجات دے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.