بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 17ویں کانوکیشن کے دوران 800 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 75 اسٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازے گیے.
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں صوبے کے ان باصلاحیت افراد سے مخاطب ہوں جو ملک کا مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے.
گریجویٹس کیلئے گولڈ میڈلز اور اسناد کا حصول خوش آئند ہے اور تمام فارغ التحصیل طلباء وطالبات کی انتھک کاوشیں مبارکباد کے مستحق ہیں. یقین ہے کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس ضمن میں بیوٹمز کے اساتذہ کرام نے نوجوانوں کو کامیاب عملی زندگی کے قابل بنایا.
طلباء و طالبات کو والدین کی تربیت کے بعد تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام ہی ہیرے تراشتے ہیں. فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تحقیق سے معاشرے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہیں.
اکثر اوقات بےروزگار نوجوان ساری زندگی روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھرتے ہیں لیکن بیوٹمز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نئے راستے نکال کر اپنی ایجادات سے روزگار کے مواقع خود پیدا کریں گے. اداروں کا اصل مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے لہٰذا نوجوان کا فریضہ ہے کہ وہ عملی کام ہر زیادہ توجہ دیں.
فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تعلیم کو عملی شکل دیکر ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں. زندگی کا اصل مقصد بھی معاشرے کے کام آنا ہے نوجوان اپنی محنت اور تعلیم کے بل بوتے پر غربت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے
آج کے اس تاریخی دن کے موقع پر نوجوان مسلسل اور انتھک محنت کو شعار بنانے کا عہد کریں گولڈ میڈل لینے اور ڈگریاں لینے والے انسانیت کی خدمت میں مقابلے کا رجحان برقرار رکھیں
حضورۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آج بھی انسانیت کی تاریخ میں پہلا نام حضورۖ کا یے. وائس چانسلر احمد فاروق بازئی اور ان کی پوری ٹیم کامیاب انووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں.