پی آئی اے نے ملتان سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) نے ملتان سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی جانب سے ملتان سے کوئٹہ کیلئے 3نومبر سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا جوہفتے میں دودن بدھ اور ہفتہ کے روز ملتان سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے ملتان کیلئے آپریشن ہوگا۔