ثناء بلوچ کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کے احتجاجی کیمپ کا دورہ
کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا
۔اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے احتجاج پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے انکے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا
اس موقع پر انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مسائل اور مطالبات کو اسمبلی فلور پر اٹھانے کی یقین دہانی کر وائی جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے رکن صوبائی ثناءبلوچ کے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔