خضدار، شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز کے نمائندگاں پر مشتمل سیو خضدار انسٹیٹیوٹس موومنٹ کے کونسل کا اجلاس

0 180

(امروز ویب ڈیسک)
▪️سیو خضدار‘ز انسٹیٹیوٹس موومنٹ کے کابینہ کی تشکیل، شفیق الرحمٰن ساسولی چیئرمین، ڈاکٹرعمران میروانی وائس چیئرمین اور ناصر کمال بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب،

▪️جھالاوان میڈیکل کالج منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کےخلاف ڈرافٹ تیار، آج اعلی حکام کو بھیجنے کافیصلہ،

▪️کونسل کی جانب سے کابینہ کو آئندہ دو روز میں حکومتی فیصلے کےخلاف سخت حکمتِ عملی ترتیب دینے کی زمہ داری،

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز کے نمائندگاں پر مشتمل ” سیو خضدار’ز انسٹیٹیوٹس موومنٹ” کے کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی نظامت کےفرائض نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ناصرکمال بلوچ نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت پریس کلب کے چیئرمین عبداللہ شاہوانی نے حاصل کی۔

اتفاق رائے سے ” سیو خضدار’ز انسٹیٹیوٹس موومنٹ” کا نو رکنی کابینہ تشکیل دیاگیا۔ شفیق الرحمان ساسولی چیئرمین، ڈاکٹرعمران میروانی وائس چیئرمین اور ناصر کمال بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اسی طرح بالترتیب ڈپٹی سیکرٹری حفیظ بلوچ، پریس سیکرٹری مولانا محمد صدیق مینگل، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حضوربخش زہری، لیبرسیکرٹری ڈاکٹر محمداسماعیل زہری، رابطہ سیکرٹری سجادزیب محمدحسنی، سوشل میڈیا سیکرٹری حافظ جمیل احمدابرار کو منتخب کیاگیا۔

اجلاس میں جھالاوان میڈیکل کالج منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کےخلاف ڈرافٹ تیار کرکے اعلی حکام کو آج بھیجنے اور آئندہ دو روز میں احتجاج کرنے کے متعلق سخت حکمت ترتیب دینے کیلئے کابینہ کو زمہ داری دی گئی۔

اجلاس کی توسط سے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو ختم کرنے کے سازشوں کی مذمت اور 04 مارچ کو ہونے والے فیصلے کو مسترد کیاگیا۔ ہائی کورٹ فیصلے کی وائِلیشن پر حکومتِ بلوچستان کےخلاف توہینِ عدالت کے تحت ایکشن لینے کے مطالبے کودوہرایاگیا۔ اور مطالبہ کیاگیاکہ حکومتِ بلوچستان منصوبہ پر عدالتی حکم کے تحت فوراً پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرے۔ 500 ایکڑ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس میں 300 بستروں پرمشتمل ہسپتال کی تعمیر فوراً شروع کردے۔ میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کو بھی فوری شروع کرے۔ وویمن پولی ٹیکنیک کا بلڈنگ خالی کرکے جلد از جلد خواتین کے پولی ٹیکنیک کے کلاسز شروع کرے۔ مزیدبرآں کہ سکندریونیورسٹی، ایس بی کے پروجیکٹس کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیاگیا۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر ڈاکٹرعمران میروانی، نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ناصرکمال بلوچ، پی پی پی کے ضلعی صدر سجادزیب محمدحسنی، پریس کلب کے صدر منیرنورگرگناڑی، چیئرمین عبداللہ شاہوانی، بابائے مزدور صابرحسین قلندرانی، مزدوراتحاد کےچیئرمین ڈاکٹرمحمداسماعیل زہری، جنرل سیکرٹری آغاذوالفقار شاہ، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، ضلعی لیبر سیکرٹری علی احمد شاہوانی، حبیب غلامانی، جھالاوان سیاسی فورم کے رہنما ڈاکٹر حضوربخش زہری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما میرنثاراحمد ابابکی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ریاض احمد شاہوانی، بی ایس او خضدار زون کے صدر فیصل بلوچ، بی ایس او پجار کے رہنما بابل بلوچ و دیگر شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.