جام کمال کی حکومت عوام کا پیسہ ضائع کر رہی ہے، ظہور بلیدی

0 155

بی اے پی کا وفد مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے معاونت طلب کریگا ،رکن صوبائی اسمبلی

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقات کرکے ان سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے معاونت طلب کریگا

اور نئی صوبائی حکومت کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کریگا ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی حکومت عوام کا پیسہ ضائع کر رہی ہے ناکام حکومت کے دبئی ایکسپو کے اشتہارات کی مد میں 460 ملین روپے ریلیز کئے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے پیسے کی ایسی لوٹ کھوسٹ پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.