موجودہ صوبائی حکومت مثالی کام کررہی ہے ،ظہوربلیدی

0 103

تربت (امروز ویب ڈیسک) تربت سول سوسائٹی کے کنونیئرگلزاردوست کی سربراہی میں ایک وفد نے صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میرظہوراحمدبلیدی سے انکے تربت کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں تربت سمیت ضلع کیچ میںبدامنی،چوری ڈکیتی،بجلی کی لوڈشیڈنگ،بل کی عدم ادائیگی کے نام پر ٹرانسفارمراورگیارہ ہزارکی تارکاٹنا سمیت مختلف عوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا،انہیں حل کرانے کی یقین دہانی،کنونیئرگلزاردوست نے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے 15مارچ کوہونے والے سیمینارمیں شرکت کی

دعوت دی،انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میرظہوراحمدبلیدی نے سماجی کارکنوں اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت مثالی کام کررہی ہے ،گڈگورننس ہماری پہلی ترجیح ہے ،مکران سمیت بلوچستان میں اہم ترقیاتی پروجیکٹس پر کام ہورہاہے اورمنصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات سے لوگوں کی طرز زندگی بدل جائیگی،انہوں نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ میرے حلقہ سمیت صوبہ بلوچستان کا مسئلہ ہے،

اسکی سب سے بڑی وجہ کیسکوکے پاس عملہ کی کمی،صحیح میٹرریڈنگ نہ ہونااورکیسکوکا گلہ شکوہ ہے کہ صارفین بل جمع نہیں کررہے ہیں،بلیدہ میں بجلی کے مسئلے پر اپنے علاقے کے معتبرین ڈپٹی کمشنرکیچ اورکیسکوایس ای مکران کو بلاکربات چیت ہوئی ہے ،ایک میکنزم بنایاہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ بجلی کا بل جمع کریں،ایس سی نے یقین دہانی کی ہے

کہ بل جمع کریں اب 13کے بجائے صرف 8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیجائیگی، انہوںنے کہاکہ بلیدہ ٹاﺅن کو ترقی دیکر ٹاﺅن کا نقشہ بدلنے کیلئے ایک ارب روپے کا ترقیاتی پروجیکٹ پاس کرایاہے جس پر کام کاآغازہوچکاہے،اس کو مزید وسعت دیکرٹاﺅن شپ کی طرف بڑھ رہے ہیں،پروجیکٹ سے جن کے گھر،چاردیواری یا دکان متاثرہورہے ہیں متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے یا انہیں بہترتعمیرکرایاجائے،اس پر ایک کمیٹی بنائی ہے

،عوام مکمل تعاون کررہے ہیں،لوگوں نے اس عمل کو مثبت قراردیاہے انشاءاللہ ایک سال کے بعد بلیدہ ٹاﺅن ماڈل ٹاﺅن کی شکل میں تبدیل ہوگاانہوںنے مزید کہاکہ بلیدہ اورہوشاپ انٹرکالج کو ڈگری کالج کا درجہ دیاہے،کالجزاورسکولوںکے مسینگ سہولیات فراہم کئے ہیں بالگتراورکولواہ سمیت مختلف پسماندہ علاقوں میں واٹرسپلائی اوردیگرسہولیات فراہم کئے ہیں،

صرف بلیدہ ٹاﺅن کو نہیں اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کام کررہاہوں،ہوشاپ تا آوارن روڈ،زامران روڈزتعمیرکررہے ہیں،11ارب روپے سے گیشگوڈیم بنایاجائیگاجسکی کمانڈایرا14ہزارایکڑہے اور97ہزارایکڑ فٹ اسٹوریج صلاحیت ہے،اس کے علاقہ بہت سے پروجیکٹس ہیں جن پر کام ہورہاہے اوردیگر پر جلد کام ہوگا اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتاہوں کہ انشاءاللہ اپنے دورمیں حلقے میںواضح تبدیلی لاﺅنگاعوام بھی مکمل مطمئن رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.