خضدار لیویز فورس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، دوملزمان زیر حراست

0 106

خضدار(امروز ویب ڈیسک)خضدار لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر کے دوملزمان گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ لیویز تحصیلدار حبیب گچکی و دیگر کی

نگرانی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خضدار ایریا میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 300 کلوگرام چرس برآمد کرلیا اور دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ضلعی انتظامیہ کا مشن منشیات مٹاﺅ نسل بچاﺅکے تحت لیویز فورس خضدار نے یہ بڑی کارروائی عمل میں لائی۔نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے یہ کوششیں اسی طرح جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.