خضدار لیویز کا قومی شاہراہ پر کاروائی،مشکوک کار سے نو کلو گرام چرس،دو کلو ہیروئن اور ڈھائی سو گرام کرسٹال برآمد دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ (امروز نیوز)
خضدار لیویز کا قومی شاہراہ پر کاروائی،مشکوک کار سے نو کلو گرام چرس،دو کلو ہیروئن اور ڈھائی سو گرام کرسٹال برآمد دو ملزمان گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا اے سی یوٹی اختیار ساسولی اور اے سی یوٹی حبیب احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدلمجید سرپرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں لیویز فورس ضلع بھر میں منشیات کی سمنگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے آج خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ کر دیا گیا دوران چیکنگ کپر کراس کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک ٹوڈی کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نو کلو چرس،دو کلو گرام ہیروئن اور ڈھائی سوگرام کرسٹال برآمد کر کے دو ملزمان عبدالخالق اور محمد سلیمان ساکنان قلعہ عبداللہ کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران لیویز فورس خضدار نے میری نگرانی و ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف کاروائیوں میں گیارہ سو کلو گرام منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں