احتجاج کے دو ماہ۔پرنٹ میڈیا کی بندش کے منفی اثرات سے ہر شعبہ متاثر ہوگا۔ ایکشن کمیٹی

دیگر صوبے اپنے پرنٹ میڈیا کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ یہاں پرنٹ میڈیا کو دیوار سے لگا کر بند کرنیکی کوشش کی جارہی ہے

0 30

حکومت فوری طور پر اشتہارات کو BPPRA پر منتقلی کے ڈرافٹ کو واپس لیتے ہوئے بلوچستان کے حقیقی ہرنٹ میڈیا کی سرپرستی کرے

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 59 ویں روز بھی جاری رہا۔

علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء کہنا تھا کہ بلوچستان کے اخبارات جرائد اور اخبار مارکیٹ گزشتہ دو ماہ سے سراپا احتجاج ہیں کیونکہ پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کی مکمل طور پر BPPRA پر منتقلی سے صنعت بندش کا شکار اور معاشی بحرانی کیفیت پیدا ہوگا جس کے منفی اثرات سے صوبے کا کوئی بھی شعبہ محفوظ نہیں رہے گا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ دیگر صوبے اپنے پرنٹ میڈیا کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ یہاں پرنٹ میڈیا کو دیوار سے لگا کر بند کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی سے جہاں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا وہیں مستند اور ذمہ دار ذرائع ابلاغ کا خاتمہ ہوگا۔

حکومت فوری طور پر اشتہارات کو BPPRA پر منتقلی کے ڈرافٹ کو واپس لیتے ہوئے بلوچستان کے حقیقی ہرنٹ میڈیا کی سرپرستی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.