بارڈر ٹریڈ کی بندش نے عوام کو معاشی بدحالی میں دھکیل دیا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

0 31

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بارڈر ٹریڈ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی تجارت کی بندش نے بلوچستان کے عوام کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے، حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلے سے نہ صرف روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں غربت، بےروزگاری اور سماجی بے چینی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

’’این این آئی ‘‘ کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں عوام کی معیشت بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے، اور اس بندش کے اثرات صرف اقتصادی نہیں بلکہ سماجی اور نفسیاتی سطح پر بھی انتہائی منفی پڑ رہے ہیں۔ دنیا میں سرحدی تجارت کو عوامی فلاح و بہبود کے تناظر میں منظم کیا جاتا ہے،مگر یہاں اسے غیر سنجیدگی سے بند کر کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ نیشنل پارٹی تربت میں بارڈر ٹریڈ کی بحالی کے لیے احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔بارڈر ٹریڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے بلوچستان میں پائیدار امن و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔نیشنل پارٹی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.