اسلام آبادمیں لاپتہ لواحقین بے یارومددگار انصاف کے متلاشی عدم توجہی کاشکار ہے، میر روف مینگل

0 227

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کےمرکزی کمیٹی کےممبرسابق ایم این اے میررؤف مینگل کہاہے بلوچستان ایک مردم خیزسرزمین ہےجہاں سیاسی وقومی نظریات پروان چڑھتےرہےہیں لیکن سینٹ الیکشن میں جسطرح بولی کےغرض سےبعض لوگ یہ سمجھ بیٹھےہیں کہ وہ بلوچستان میں ووٹ خریدکرانسانی ضمیرکی بولی لگادے گی جوبلوچستان کی اکابرین کی سیاسی تربیت کےپیش نظرممکن نہیں کیونکہ بلوچستان کی قیادت وسیاسی رہنمائی وتربیت سردارعطاءﷲخان مینگل نواب خیربخش مری میرغوث بخش بزنجو نواب اکبرخان بگٹی خان احمدیارخان صمدخان اچکزئی عبدالکریم شورش میرعبدالعزیزکرد شیروف مری میرگل خان نصیرنواب نوروزخان زہری نےکی ہے

جس کےبعدیہ کہ دیگرصوبوں کے خواتین بلوچستان اسمبلی کےممبران کی بولی دےتویہ ممبران اسمبلی وبلوچستان کی قومی سیاسی روایات کومسخ کرنےکی نارواعمل تصورہوگی جواسمبلی ممبران کےاستحقاق کومجروع کرنےکےلئے کی جارہی ہےکیونکہ بلوچستان اسمبلی کےتمام ممبران قطع تعلق اس سے کہ ان کاتعلق کس جماعت سےہےاس بات پراپنےضمیروبلوچستان کی تاریخ میں بدنمائی کاحصہ نہ بنےکیونکہ بلوچستان اسمبلی سےاگرسینٹ ممبران جودیگرصوبوں کےجیت جائیں تواسمبلی ممبران کانام بلوچستان کی سیاست میں ہمیشہ بدنماہی رہےگا

انہوں نےبلوچستان کےپارلیمانی نمائندہ جماعتوں و رہنماؤں نواب محمداسلم خان رئیسانی سرداریارمحمدرندنوابزادہ گہرام بگٹی اضغرخان اچکزئی اسدﷲبلوچ سیداحسان شاہ عبدالخالق ہزارہ جان محمد جمالی نوابزادہ طارق خان مگسی میرسلیم کھوسہ سمیت تمام زندہ ضمیرممبران سےاپیل کرتےہوئےکہاہےبلوچستان کی سیاسی وپارلیمانی آداب واحترام قومی روایات ووٹ کی تقدس اورحق نمائندگی کےبلوچستان سے تعلق رکھنےوالےسینٹ امیدواروں کوکامیاب کریں

تاکہ بلوچستان کےنام سےمنسوب خریدوفروخت وبدنامی کی ممکنہ منفی تاثرکوپزیرائی نہ ملےاور بلوچستان کےمعززپارلیمانی اراکین کی استحقاق کومشکوک دکھانےوالے بلوچستان کارخ کرنےوالے ٹھیکیداروں کی حوصلہ شکنی ہوجو برسوں سےبلوچستان کےوسائل کامالک بنےہیں جبکہ اسلام آبادمیں لاپتہ لواحقین بےیارومددگار انصاف کےمتلاشی عدم توجہی کاشکارہےجوبلوچستان کےساتھ روارکھےگئےسترسالہ استحصال کاحقیقی عکس ہےجس پربلوچستان کےپارلیمانی قوتیں توجہ دیکرقومی پارلیمانی سیاست میں یکجہتی کاتاثرپیداکریں اورقومی حقوق کادفاع کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.