ضمنی الیکشن کے غیر متوقع نتائج؛ نواز ، زرداری اور فضل الرحمٰن کی ٹیلیفونک گفتگو

0 142

ملکی سیاست میں گہما گہمی کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور اتحادی جماعتوں کی ناکامی کے بعد تازہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا  اور صوبے و مرکز میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.