عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، گورنر بلوچستان

0 149

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے. ضلع پشین کے ہسپتال میں عملہ کی کمی پورا کرنے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہت جلد بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا. گورنر بلوچستان نے ضلع پشین ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے. ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

انہوں نے عملہ کو ہدایت کی وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ادویات اور دیگر سہولیات کے ثمرات سے ضلع پشین کے غریب عوام بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں.گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جشن عید میلاد النبی مناسبت سے گورنر ہاوس بلوچستان کوئٹہ کے دروازے فیملز کیلئے شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہے اور انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ کے مختلف حصوں تک رسائی دی اور انہوں نے گورنر بلوچستان کے ہمراہ تصاویر بھی بنائی اور انہیں اپنے مساہل سے بھی آگاہ کیا،

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کا ہر شہری خاص ہے اور اسکے برابر کے حقوق ہیں. بحثیت گورنر بلوچستان گورنر ہا¶س کے دروازے ہمیشہ عام عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر بلوچستان نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے گورنر ہاوس کوئٹہ آئے ہوئے بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی. عوام نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے اس فیصلے کو بےحد سراہا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.