الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور مگر باعث تعجب نہیں، فواد چودھری

1 153

آئین و قانون ،قواعد و ضوابط کی گرفت سے نکل کر معاملات دیکھے جائیں تو اسی قسم کے فیصلے آتے ہیں، بیان

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور ہے مگر باعث تعجب نہیں، آئین و قانون ،قواعد و ضوابط کی گرفت سے نکل کر معاملات دیکھے جائیں تو اسی قسم کے فیصلے آتے ہیں۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور ہے مگر باعث تعجب نہیں، آئین و قانون ،قواعد و ضوابط کی گرفت سے نکل کر معاملات دیکھے جائیں تو اسی قسم کے فیصلے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی طویل فہرست موجود ہے جنہیں ہائیکورٹس نے کالعدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کمیشن نے ہائیکورٹ کی ہدایات سے مکمل صرفِ نظر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ ہے کہ وہ ہرقسم کے تکلفات سے آزاد ہو کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں۔

1 Comment
  1. […] کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کاشف چوہدری کو نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.