نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے : فواد چودھری
اسلام آباد : فواد چودھری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے، انتخابی عمل کا با آعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شریف اور زرداری جن کے پیسے ڈالرز میں ہیں وہ امیر ہوگئے ہیں اور عام آدمی اور غریب ہوگیا۔
[…] میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور ہے مگر […]