پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار

اسلام آباد:
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 590 تک پہنچ گئیں.

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج پیر کے روز تک کورونا وائرس کے ایک ہزار 496 نئے کیسز اور 33 اموات کا اضافہ ہوا.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑ رہی ہے.

اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور 100 سے زائد اموات ہورہی ہیں اگرچہ اس وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت اب اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت وائرس کے ہاٹ اسپاٹس والے علاقوں کو سیل کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا، جس کے بعد 31 مارچ تک وائرس کے لگ بھگ 2 ہزار کیسز تھے جبکہ 18 مارچ کو ہونے والی پہلی موت کے بعد اموات کی تعداد 26 تک پہنچی تھیں جس کے بعد اپریل میں کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے زائد جبکہ اموات 385 ہوگئیں،

تاہم مئی میں صورتحال کافی تبدیل ہوئی اور 54 ہزار نئے کیسز کے اضافے سے 31 مئی تک یہ تعداد 71 ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ اموات بھی 1500 سے تجاوز کرگئیں.
رواں ماہ جون، اب تک کی صورتحال کے حساب سے سب سے زیادہ خطرناک رہا ہے .

اور اس کے گزشتہ 21 روز میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز اور 2000 کے قریب اموات ہوچکی ہیں‘آج ملک میں نئے کیسز اور اموات کا اضافہ ہوا تاہم صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے.
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں 1204 جبکہ اموات میں 28 کا اضافہ ہوا‘سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 204 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی.

جس کے بعد یہ تعداد 66 ہزار 943 ہوگئی‘اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید 28 اموات بھی ہوئیں، جس سے یہ تعداد 1407 سے بڑھ کر 1435 تک پہنچ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں