پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں پولیس تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

1 222

وزیراعلی کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، پرویز الٰہی

اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کیخلاف وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری الیکشن کے عمل کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کیلئے لکھا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روکا جائے۔پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی اسپیکر کے خط کیخلاف درخواست کو آج ہی مقرر کرکے سماعت کی جائے۔

1 Comment
  1. […] پر وائرل ہونے کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے گرفتار کیے گئے افراد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.