بلوچستان کے ملازمین کی تشویش بڑھ گئی حکومت تنخواہوں اضاہے کا نوٹیفکیشن جاری کرے

1 240

تمام ایڈہاک الائونس بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے ڈی آر اے الائونس کے بقایاجات ادا کئے جائیں، لیبرفیڈریشن

کوئٹہ  بلوچستان حکومت اور محکمہ فنانس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بجٹ 2022 میں بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی پیروی کرتے ہوئے تمام ایڈہاک الائونسز بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں اور بلوچستان کے مختلف محکموں میں جن ملازمین کی بنیادی تنخواہ منجمد ہوچکی ہے ایسی کیٹگری کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مزدور رہنماء عابد بٹ نے اپنے دفتر میں ملازمین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہا کہ صوبے بھر سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے یونٹوں اور مختلف محکموں کے ملازمین و درجہ چہارم مزدوروں کے فون کالزاور پیغام موصول ہورہے ہیں کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان کیوں تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہے جون میں بجٹ پیش کرکے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا جبکہ جولائی کا مہینہ ختم وونے کو ہے اس وجہ سے ملازمین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔بلوچستان حکومت کو رولز کے تحت یکم اگست سے قبل نوٹیفیکیشن جاری کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت و محکمہ فنانس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے پے سکیل ریوائز اور اپ گریڈیشن نہ ہو نے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہیں کیونکہ ان ملازمین کی بیسک تنخواہ منجمد ہوچکی ہے اس حوالے سے بلوچستان حکومت سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے محکمہ ایس اینڈ جی ایڈی اور محکمہ فنانس کے رولز کی پیروی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کی تنظیمیں اور اساتذہ اپنے تسلیم شدہ مطالبات کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں پریس کلب کوئٹہ کے باہر کیمپ لگے ہوئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں مگر موجودہ حکومت اور انکے وزراء مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں حومت کی جانب سے لیت و لال کی پالیسی نے ملازمین مزدوروں اساتذہ کو مایوس کیا ہے وزیر اعلی بلوچستان اور محکموں کے وزراء فوری طور پر احتجاجی کیمپوں میں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالوں سے مذاکرات کریں اور تنخواہوں ایڈہاک ریلیف الائونسز شامل کرکے اضافے کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء کیا جائے تالہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہوسکے۔

1 Comment
  1. […] بلوچستان حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی ختم کردی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.