جب تک دنیا میں ’پنک‘ ہے، یہ ایک اچھی جگہ رہے گی، شاہ رخ خان

0 211

ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی سنوکر کھیلتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنیوالی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کیلئے انہوں نے بال بھی بڑھا لئے ہیں۔شاہ رخ تقریباً 2 سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سنوکر کھیلتے ہوئے تصویر پوسٹ کی ہے۔اس تصویر میں ’پنک بال‘ بھی نظر آرہی ہے اور اس پر شاہ رخ نے لکھا کہ ’جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی‘۔اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے اور دو گھنٹوں میں ہی 13 لاکھ سے زائد بار لائیک کی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.