حکومت کو ووٹ دینا والا حالات کی وجہ سے آج اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے، شازیہ مری

0 198

لاہور( امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں صرف ایک آدمی کما رہاہے اور وہ سلیکٹڈڈ عمران نیازی ہے ،پنجاب میں ایک کٹھ پتلی بٹھا رکھا ہے مگر اب ان کی زیادتیوں کو کوئی برداشت نہیں کرے گا،عوام کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں اور اپنے چار لوگوں میں وج عزت ہے اسے بچا لیں

۔ ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرووزیرداخلہ رحمان ملک کا انتقال ہوا ،اس حوالے سے تمام ساتھیوں سے اظہار افسوس کرتی ہوں، رحمان ملک نے دہشتگردی کے دور میں پیپلزپارٹی کی پالیسی کو بہترین طریقے سے نبھایا،محترمہ بینظیر کا نظریہ تھا سوات میں پاکستان کا پرچم لہرائے گا اور وہ پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں بیٹھ کر فیصلہ کیا تھا کہ ملک کا ہر طبقہ تکلیف میں لہٰذامارچ ہو گا،عمران نیازی نوے دن میں ملک ٹھیک کرنے کا وعدہ کر کے حکومت میں آئے تھے ،آج ان کو ووٹ دینا والا اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے،انہوں نے ملک کی معاشی سیاسی صورتحال کوتباہ کردیا ہے

۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ جی ٹی روڈ کا مارچ نہیں نہ ہم ٹولیاں لے کر نکل رہے ہیں،ہم قائد اعظم کے مزار سے مارچ لے کر نکل رہے ہیں اور راستے میں لوگوں سے خطاب کریں گے اور انہیں موبلائز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت دھوکے باز جھوٹے عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں،عمران خان ہماری سکیورٹی فورسز کی تذلیل کرتا ہے ،کہتا ہے وہ میرے ساتھ ہیں،ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں اور یہ کہتا ہے میں قاتلوں سے ڈیل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور جاپان کے بارڈرز کا علم نہیں ،سال میں بارہ موسم کہتا ہے اس کو جغرافیہ تک معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتا تھا کہ جب جب ٹیکس بڑھے گا سمجھ لو حکومت چور ہے اب ٹیکس کتنا بڑھ چکا ہے ، اب اس کا جانا ٹھہر چکا ہے ،لوگوں کے پاس بچوں کی فیس ،بجلی اورگیس کے بل ادا کرنے اور ادویات خریدنے کے پیسے نہیں

، اس کے پیدا کردہ حالات سے لوگ ادویات و آٹا چوری کرنے پرمجبور ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل رپورٹس نے اس حکومت کے سارے پول کھول دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرون ملک سے ملنے والے تحائف جمع کروانے کی بجائے بیچ کر پیسے کماتا ہے ،پورے پاکستان میں صرف ایک آدمی کما رہاہے اور وہ سلیکٹڈعمران نیازی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کو ذاتی ڈیرہ بنا دیا ہے ،آرڈیننس کے ذریعے بل لے آتے ہیں،اب یہ پیکا کا کالا قانون لے کر آئے ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب پی ڈی ایم بنائی تو اس کا بنیادی نقطہ عدم اعتماد تھا،ہم ان کو کہہ رہے ہیں

مارچ بھی کریں عدم اعتمادبھی ساتھ کریں ،تحریک اعتماد تو کل بھی آسکتی ہے ،جب ہمیں محسوس ہو کہ ہم تیار ہیں تو یہ آجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک شخص کی ترجمان نہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان ہوں جس نے پہلے بھی پیکا کو ایکسپوز کیا،(ن)لیگ خود بھی اس پیکا کا نشانہ بنی تھی، اب ان کے گلے بھی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آج عدالتی فیصلہ بھی آگیا ہے کہ پیکا کے تحت کسی کو گرفتار کرنے سے پہلے سیکرٹری داخلہ کو اجازت لینی ہو گی ،اس سے بڑی ان کی بے عزتی کیا ہو گی،

عوام نے قانون کو رد کر دیا ہے ۔ انہوں کہا کہ اب حکمران کہیں جا کر یہ منتیں کریں گے کہ فون کر دیں کچھ کر دیں۔ہماری مختلف جماعتوں اور سیاسی رہنماﺅں سے بات چیت چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کی سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی ،وہ سندھ میں سیاست کرتے ہیں اور سندھ کی بات نہیں کرتے ،سندھ میں بجلی نہیں ہے گیس نہیں مل رہی اب لوگ کہہ رہے ہیں ہم نے نیشنل گرڈ سے بجلی نہیں لینی ،جس حکومت نے پالیسی بنانی ہے وہ کس کے خلاف نکل رہی ،ان کو دماغ کا علاج کروانا چاہیے ،پنجاب کے ہسپالوں کا تو انہوں نے حال خراب کردیا ہے ،اگر یہ چاہیں تو ان کا سندھ میں دماغ کا علاج کروا سکتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.