جشن آزادی نیٹ بال چمپئن شپ 10 اگست سے شروع ہوگی
اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی نیٹ بال چمپئن شپ 10 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جاوید نواز بنگش نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ میں اسلام آباد رجسٹرڈ کلب حصہ لیں گے اور ایونٹ 14 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔