ناراض ارکان نے اگر اپوزیشن کو مخلوط حکومت میں شمار کرنا ہے تو وہ خود بھی اپوزیشن کا حصہ کیوں نہیں بن جاتے، جام کمال
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ناراض ارکان نے اگر اپوزیشن کو مخلوط حکومت میں شمار کرنا ہے تو وہ خود بھی اپوزیشن کا حصہ کیوں نہیں بن جاتے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی،
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی ، ایچ ڈی پی، جے ڈبلیو پی، بی این پی عوامی اور آزاد ارکان کو ملا کر مخلوط حکومت کے پاس 41کی تعداد ہے ناراض ارکان اپوزیشن کو کیوں مخلوط حکومت میں شمار کر رہے ہیں
اگر وہ اسی پالیسی پر قائم رہتے ہیں تو انہیں اپنے آپ کو بھی اپوزیشن کا حصہ شمار کرنا چاہےے