او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد افغان عوام کی حمایت میں ہونے والی دو اہم پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

0 154

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد افغان عوام کی حمایت میں ہونےوالی دو اہم پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے

۔جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے جس میں بنیادی ضروریات فراہمی کی حمایت کی گئی ہے۔

ایک اور پیشرفت میں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد کی فراہمی میں آسانی کے لیے طالبان کے ساتھ کاروبار کرنے والے امریکی اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکی پابندیوں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.