عوام دوست شخصیت کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا، سردار عبدالرحمن کھیتران

0 102

وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پرانکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایااگلے مرحلے میں نیا اسپیکر اورقائد ایوان لائیں گے صوبے میں ایسی حکومت ہوگی جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو، سردار عبدالرحمن کھیتران کی صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پرانکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایااگلے مرحلے میں نیا اسپیکر اورقائد ایوان لائیں گے صوبے میں ایسی حکومت ہوگی جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو اور ایک عوام دوست شخصیت کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایا اوراستعفیٰ دیا جام کمال خان ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم ہر موڑپران سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں خوشحالی لانی اور نیا طرز حکمرانی دیں گے جو گزشتہ تین سالوں کی نسبت بہت مختلف ہوگاصوبے کو ایسی خوبصورت حکومت دیں گے جس کی گردن میںسریا نہیں ہوگااور وہ عوام کی دسترس میں ہوگی کوشش ہوگی تمام جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے جام کمال خان حکومت کے اتحادیوں کے پاس بھی جائیں گے کہ وہ بھی بلوچستان کی فلاح و بہبود اورصوبے کی ترقی کیلئے ہماراساتھ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اپوزیشن کوساتھ لیکرچلیں گے ہم کمیٹیاں بنارہے ہیں جوحکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات کریں گی تاکہ تمام جماعتیں بلوچستان کے وسیع تر مفاد میںحکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دیں گے اورانکی جگہ نیا تجربہ کاراسپیکرآئے گا اوراسکے اگلے دن قائد ایوان کا انتخاب کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.