وزارت اعلیٰ جس کی قسمت میں ہوگی وہ وزیراعلیٰ بنے گا، صالح بھوتانی

1 103

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے رکن سردارصالح بھوتانی نے کہاہے کہ وزارت اعلیٰ جس کی قسمت میں ہوگی وہ وزیراعلیٰ بنے گا،نئے قائد ایوان کیلئے صلاح و مشورہ جاری ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنائیںگے جس تک عام لوگوں کو رسائی ہوں ،کھانا جب تیار ہوتا ہے تو کھانے کیلئے ہر آدمی درسترخواہ پر بیٹھ جاتا ہے جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لینے کیلئے وزارتیں چھوڑ دیں

وہ ہمارے لیے صف اوول میں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد ایوان کا چناو ایک اہم ذمہ داری ہے اس لئے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنائیںگے جس تک عام آدمی کی رسائی ہوں اور لوگوں کوتبدیلی محسوس ہوں انہوں نے کہاکہ حکومت بنانا آسان نہیں اب تبدیلی لے کر آنی ہے وزارت اعلی کے دورڈ میں سب شامل ہے جو بہتر ہوگا وہ سامنے آئے گااتحادیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان کا بہتر مستقبل بنائیں گے

جونیئر کلرک بھی جب بھرتی کیا جاتاہے تو اس کا بھی لمبا پروسز ہے بات تواب بات سی ایم کی ہے سردارصالح بھوتانی نے کہاکہ میںنے بلوچستان کے عوام کے سامنے مجرم کی طرح نہیں آنا چاہتا تھا اس لیے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دےدیاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس کی قسمت میں وزیراعلی بنے کا لکھا ہوگا وہ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ کھانا جب تیار ہوتا ہے تو کھانے کیلئے ہر آدمی درسترخواہ پر بیٹھ جاتا ہے جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لینے کیلئے وزارتیں چھوڑ دیں وہ ہمارے لیے صف اوول میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.