ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے مزید 7 افراد دم توڑ گئے، 353 نئے کیسز رپورٹ جبکہ بلوچستان میں کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ صوبے میں متاثرین کی تعداد 33624 ہوگئی
اسلام آباد +کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزیدڈ 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 905 ہوگئی،353نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 81 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 496، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 167، بلوچستان میں 33 ہزار 621،
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 425 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 757 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 413 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے
جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 905 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 62، سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 921، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور ا?زاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد33624ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے390ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے3افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ288افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار1مریض صحت یاب ہوئے
جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33168ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد93ہے جن میں سے4 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4شخص کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 363اموات ہو چکی ہیںرپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرع0.76فیصدر یکارڈ کی گئی ۔