کورونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہمات رک گئیں
اسلام آباد: جہاں ملک میں پولیو کے ایک اور کیس کی اطلاع ملی ہے وہیں پاکستان نے پولیو کے لئے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں پولیو کے کیسز میں اضافے کا سبب بنا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہمات کو رک گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سر لیام ڈونلڈسن کی سربراہی میں دنیا کی اعلیٰ پولیو ادارے کو بتایا گیا کہ حکومت انسداد پولیو سرگرمیاں شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے والوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے بارے میں عوام کی رضا مندی کے لیے بے حد محنت کی ضرورت ہوگی۔
انہیں آگاہ کیا گیا کہ ویکسین سے بچاؤ کے قابل بیماریوں میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ ملک نے پہلے ہی کچھ اضلاع میں خسرہ کے کیسز دیکھنا شروع کردیئے ہیں۔
آئی ایم بی بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کی جانب سے کام کرتا ہے اور ہر چھ ماہ کے بعد ممالک کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس جاری کرتا ہے۔
نومبر 2012 میں آئی ایم بی نے تجویز دی تھی کہ پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں