سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی قابل مذمت ہے، یوسف خلجی

0 170

اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو شہریوں کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کاراستہ اپنانے پرمجبور ہونگے
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ سردی کی شدت میںاضافے کے ساتھ کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی قابل مذمت ہے اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو شہریوں کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کاراستہ اپنانے پرمجبور ہونگے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سردی میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر غائب ہوگیاہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورخاص کر خواتین کو کھانے بنانے میں شدید ذہنی کوفت کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابرہے تو دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے سلو میٹرکے نام پرشہریوں کو بھاری بل بھیجے ہیں

جسے غریب عوام جمع کرانے کی سکت نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کے خلاف سینیٹرز،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی چپ کاروزہ رکھا ہوا ہے اوروہ بھی اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی کردارادا نہیں کر رہے ہیں۔ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر کو بحال نہیں کیا تو بلوچستان امن جرگہ صوبے کے عوام کے ساتھ ملکر سوئی سدرن گیس کمپنی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے خلاف احتجاج پر مجبورہونگے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.