شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

0 113

 لاہورپاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔

سابق اسٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.