بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے ،نوابزادہ شازین بگٹی

0 186

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی‘ صوبائی صدرا یم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے

اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی لاش ملنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوںنے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتےہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور اے این پی کے ساتھ ہیں بلوچستان محبت امن اور انسان دوست اقوا م کی سرزمین ہے

ایک منصوبے کے تحت اس کو میدان جنگ میں تبدیل کیاگیا پرامن سیاسی رہنماءکا قتل المیہ سے کم نہیں حکومت اوراداروں کو عوام کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.