اے این پی کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عات اسد خان اچکزئی کی لا ش پانچ ماہ بعد کوئٹہ کے نواحی علا قے سے بر آمد

0 118

اسدخان اچکزئی کی لاش ضروری کار روائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی،نماز جنا زہ (آج )سہ پہر تین بجے آبائی علا قے چمن میں ادا کی جائے گی

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عات اسد خان اچکزئی کی لا ش پانچ ماہ بعد کوئٹہ کے نواحی علا قے سے بر آمد ۔پو لیس حکام کے مطابق ہفتہ کو پو لیس نے کوئٹہ کے نواحی علا قے نو حصار میں واقعہ ایک دو دراز کنویں سے ایک لاش بر آمد کی

جس کی شنا خت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عات اسد خان اچکزئی کے نام سے ہو ئی جس پر پو لیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے پار لیمانی لیڈر اور اسد خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی اصغر خان اچکزئی کو اطلا ع دی واقع کی اطلا ع ملتے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں اور اسد خان اچکزئی کے عزیز ا وقارب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

جبکہ پو لیس اور ریسکیو حکام نے ریسکیو آپریشن کر نے کے بعد لاش کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا اسدخان اچکزئی کی لاش ضروری کا روائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ انکی نماز جنا زہ آج بروز اتوار سہ پہر تین بجے آبائی علا قے چمن میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسد خان اچکزئی 25ستمبر 2020کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیر پورٹ روڈ سے لا پتہ ہو گئے تھے جبکہ انکی لاش ہفتہ کے روز کوئٹہ کے نواحی علا قے نوحصار سے بر آمد ہو ئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.