پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کے قریب ہے، شاہینہ کاکڑ
ژوب (امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باز محمد شہید گرانڈ میں صد سالہ تقریبات و باچاخان اور رہبر تحریک عبدالولی خان کی برسی کی مناسبت سے جلسہ منعقد ہوا جلسہ سے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدرآباد خان ہوتی ،مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ،اے این پی بلوچستان کے صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ،نائب صدر بلوچستان شاہینہ کاکڑ ،ضلعی صدر انور مندوخیل ،شیرانی کے صدر امان اللہ حریفال سردار امیر اللہ کاکڑ نقیب اللہ مندوخیل جمعہ خان بابر اور صابر خان نے خطاب کرتے ہوئے باچاخان اور ولی خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اے این پی کی ایک تاریخ ھے اور وہ تاریخ روز اول سے آج تک قربانیوں سے بھری پڑی ھے ھمارا گناہ صرف یہ ھے کہ ھم باچاخان اور ولی خان کے عدم تشدد امن تعلیم اور بہتر مستقبل کے سوچ اور فلسفہ پر عمل پیرا ھیں اور پشتون وطن اور پشتون قوم کے حقوق کی بات کرتے ھیں اور اسی موقف پر اپنے سروں کی قربانیاں بھی دے رھے ھیں اور دیتے رہیں گے مگر باچاخان اور ولی خان کے افکار سے پیچھے نہیں ھٹیں گے پشتون قوم کے تاریخ کو خواہشات سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا مقررین نے کہا کہ موجود سلیکٹڈ حکومت نے ملک اور عوام کو دباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ھے ہر دور میں سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچا یا ھے موجود حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ھے آئے روز عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ھیں عوام اس ظالم حکومت نے نجات حاصل کرنا چاہتے ھیں ملکی ادارے غلط فہمی میں آکر نااہل وزیر اعظم کو ملک پر مسلط کیا مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کے قریب ھے اس لیے حکمرانوں میں کھلبلی مچی ھے اور پروپیگنڈے کرتے ھیں اے این پی کے تمام ممبران کے استعفے اپنی قیادت کے پاس جمع ھیں پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ نااہل حکومت کے خاتمے تک جاری رھے گی انھوں نے کہا کہ ملک میں دھشتگرد ی گزشتہ چالیس سالوں کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ھے پشتون دھشتگرد نہیں پشتونوں پر دوسر،کی دھشتگرد ی کی جنگ مسلط کی گئی ھے اور دوسروں اس جنگ سے پشتون کو بدنام کیا جارھا ھے ھم بلوچ پشتون لاپتہ افراد کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے آج کریمہ بلوچ کا جنازہ نہیں کرنے دیا جارھا ھم کب تک ریاستی ظلم وجبر کا شکار ھوتے رھیں گے انھوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مزاکرات کے آخری اور نازک مرحلہ میں نئے منتخب امریکی صدر اپنا کردار ادا کرے تاکہ افغانستان میں امن قائم ھو سکے مقررین نے کہا کہ صوبوں کے معدنی حقوق کے حصول کیلئے سب مل کر جدوجہد کریں گے اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ھم وطن اور قوم کے حقوق ملک میں جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خائف ھے مفوی اسد خان اچکزئی کی بازیابی کیلئے کل بلوچستان ھائی کورٹ سے اپنے قانونی جنگ کا آغاز کریں گے اور کوئٹہ میں پرامن احتجاج بھی ھو گا جلسہ میں پارٹی کے سینئر رہنما اے این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مرحوم عبدالرشید سیال کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی جلسہ کے آغاز میں مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔