کوئٹہ، دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) کوئٹہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،خا تون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے
۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے خیزئی چوک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں حید ر شاہ نا می شخص جاں بحق جبکہ عمر خان ،محمد خان ،ریحان شاہ ،بی بی نرگس سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے
پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے ۔