آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا کھاد بھی غائب ہوگئی ہے، شہباز شریف

0 195

آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا کھاد بھی غائب ہوگئی ،بعد میں کمشن بنانے اور عذر گڑھنے سے بہتر ہے کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے ،عوام کی خوراک کا بندوبست کرنے والے کسان بھی مری کے مظلوموں کی طرح مدد مدد پکار رہے ہیں

اور حکومت غائب ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان کی آج مدد نہ ہوئی تو کل زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت میںپورا ملک خمیازہ بھگتے گا ،یوریا کھاد کسانوں کو سونے کے بھاﺅ بھی نہیں مل رہا،

آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا کھاد بھی غائب ہوگئی ہے ،بعد میں کمشن بنانے اور عذر گڑھنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.