جام کمال کے رویہ کی وجہ سے راستے الگ کئے، بشریٰ رند
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند نے کہاہے کہ جام کمال کے رویہ کی وجہ سے راستے الگ کئے ،قدوس بزنجو کی گزشتہ 6 ماہ کی وزرات اعلی کو دور اچھا تھا امید کرتے ہیں کہ آگے بھی سب اتحادیوں کاساتھ لے کرچلیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن اسمبلی لیلیٰ ترین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
بشریٰ رند نے کہاکہ پہلی بار قدوس بزنجو بلامقابلہ منتخب ہونگے ہم نے جام کمال پر اعتماد کیا تھا مگر رویہ کے وجہ راستے جدا ہوگئے۔قدوس بزنجو کی گزشتہ 6 ماہ کی وزرات اعلی کو دور اچھا تھا امید کرتے ہیں کہ آگے بھی سب اتحادیوں کاساتھ لے کرچلے گے ہم نے گزشتہ 3 سال بہت کوشش کی مگر جام کمال کے ساتھ صورتحال مختلف رہی۔ہم نے جام کمال کے ساتھ ڈٹ کرکام کیا۔