وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

1 83

اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیرِ اعظم نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

1 Comment
  1. […] کوئٹہ بلوچ طلبا سے متعلق قائم اسلام آباد ہائی کورٹ کی کمیشن کے کنوینئر و سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اخترجان مینگل نے بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر کو ٹیلفونک رابطہ کرکے جامعہ بلوچستان میں گزشتہ روز ایف سی کی جانب سے طلباپر تشدد کے واقعے کی تفصیل معلوم کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کو اخترجان مینگل کی سربراہی میں کمیشن نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کرکے طالبعلموں سے ملاقات کی تھی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.