بی این پی کوئٹہ کے نومنتخب صدر غلام نبی مری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، غضنفر بلوچ

0 293

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر غضنفر بلوچ کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے دیرینہ و نظریاتی رہنماء غلام نبی مری کو بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کا بلا مقابلہ صدر،جمال لانگو ضلعی جنرل سیکریٹری و دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

غضنفر بلوچ نے اپنے سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اعلامیہ میں نئی کابینہ کے دوستوں‌ سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی صدر غلام نبی مری سردار اختر جان مینگل کے قومی و جمہوری مزاحمتی جدوجہد کے کارواں کو رواں دواں سفر کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور پارٹی ورکرز کے جو بھی تحفظات ہے انکو دور و مطالبات حل کرکے ان کو پارٹی میں ساتھ لے کرچلیں گے

مزید انہوں نے کہا کہ غلام نبی مری نظریاتی فکری بیداری کی جہدکاری کو پروان چڑھنے کے لیئے کوئی کمی و پیشی نہیں چھوڑیں گے۔ اس وقت قومی حقوق کی تحریک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے

جس کا مقابلہ کرتے ہوئے مزید جدوجہد جاری رہے گی انہوں‌ نے کہا کہ غلام نبی مری کی قیادت میں پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں مزید متحرک اور مضبوط ہوگی اور غلام نبی مری پارٹی کا وہ قیمتی اثاثہ ہے جنہوں نے پارٹی پر مشکل وقت کا سامنا کرکے ثابت قدم رہے اور بلوچ قوم کی ہر طرح سے خدمت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.