پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود پی ایس ایل کے سیزن 7 میں ایکشن دِکھانے کیلئے بے تاب

0 252

لندن (امروز ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود آئندہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن 7 میں ایکشن دِکھانے کےلئے بے تاب ہیں

۔پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگاپی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود نے بھی حال ہی میں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں اسٹیڈیم کی 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کے میچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

ثاقب محمود نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بیتاب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’پشاور زلمی‘ اور ’پی ایس ایل7‘ کا بھی استعمال کیا۔پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.