چند مٹھی بھر دہشتگروں کو جلد انکے انجام کو پہنچائیں گے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نیاسال 2022کا سورج پاکستان، بلوچستان اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کیلئے ترقی و خوشحالی کاسال ثابت ہوگا حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے دن رات جدوجہد کررہاہوں عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچا¶نگا حلقہ انتخاب کے عوام سے بلندو بانگ دعویں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتا ہوں
ہمارے ترقیاتی کام صرف فائلوں تک محدود نہیں بلکہ زمین پر نظرر آرہے ہیں جس کے مخالفین بھی اعتراف کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سال 2022کے آغاز پر ملک و قوم خاص کر بلوچستان اور اہل بلوچستان کی ترقی و استحکام اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے
کہ نئے سال کا سورج پاکستان اور بلوچستان کیلئے امن وسلامتی اور خوشحالی کو ساتھ لیکر طلوع ہوجائےسنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صوبے میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا ہے، ہمارے سیکورٹی فورسزکی قربانیوں اور عوام کی تعاون سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہے بچے کچے دہشت گردوں کو ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے
،سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل اور ترقی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے خلوص نیت سے مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس صوبے کی ترقی اور لوگوں کے خوشحالی کے لئے جتنا ممکن ہوسکے کر کے جائے ،
حکومت نے صوبے میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کی تحفظ، تعلیم اور صحت پر شروع دن ہی سے خصوصی توجہ مرکوز رکھی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون اور عوام کی تائید و حمایت سے صوبے کی تعمیر و ترقی کے اپنے عزم کی تکمیل کو آئندہ بھی یقینی بنائے گی اور بلوچستان کو دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے برابر لانے کا خواب پورا کریگی۔ نئے سال میں بھی ہماری تمام تر توجہ بلوچستان سے غربت ،جہالت، پسماندگی ، بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ کر کے تعلیم کے فروغ، صحت عامہ کی سہولتوں میں اضافے، امن و استحکام پر مرکوز رہے گی دریں اثناءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سائنس کالج کوئٹہ کے گیٹ قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے انسانیت کے دشمن ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا
غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے قانون کے گرفت سے بچ نہیں پائے گے صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمےکےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے والے ملک دشمنوں کے ساتھ سے سختی نمٹا جائے گا حکومت عوام اور سیکورٹی فورسز ملکر صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ملک دشمن دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے ایک پیج پر ہے
انہوں نے کہاکہ جند مٹھی بھر دہشت گروں کو جلد انکے انجام کو پہنچائے گے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداءکے غمزادہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہداءکے بلند درجات اور لواحقین کےلئے یہ صدمہ برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحت ہابی کےلئے دعا کی ہے۔