جام کمال خان کی جانب سے مخلوط صوبائ حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

0 179

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے مخلوط صوبائ حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل صوبائ وزراء مشیر اور اراکین اسمبلی نے ظہرانہ میں شرکت کی
پارلیمانی اراکین نے متوازن اور عوام دوست بجٹ کی اسمبلی سے منظوری پر قائد ایوان وزیراعلئ بلوچستان کو مبارکباد پیش کی
اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلئ کی رہنمائ وژن اور گائڈلائن میں تاریخی ترقیاتی بجٹ کی تیاری ممکن ہوئئ وزیراعلئ نے بجٹ کی تیاری منظوری اور دیگر اہم صوبائ امور پر مکمل اعتماد پر پارلیمانی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ وہ پارلیمانی ساتھیوں کی راۓ اور مشاورت سے اہم صوبائ امور کو طے کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور آئیندہ بھی مخلوط صوبائ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں باہمی اتفاق و اعتماد کے ماحول میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.