بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32131 ہوگئی

0 235

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 6کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32131ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے2اضلا ع سے کورونا وائر س کے6کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 32131ہو گئی ہے

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے25مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31666ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد113ہے جن میں 9ہسپتالوںمیں زیر علا ج ہے

ں ان افراد میں سے 6افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاﺅ کی شرع 2.12فیصدریکارڈ کی گئی-رپورٹ کے مطابق صوبے میںاب تک کو رونا وائر س سے352اموات ہو چکی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.