کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے

0 168

کوئٹہ کراچی کے بعد کوئٹہ کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت2.8ریکارڈکی گئی جبکہ

گہرائی 23کلومیٹر تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.