حکومت بلوچستان کے حقیقی اخبارات و جرائد کی سرپرستی کرے، ایکشن کمیٹی

حکومت کی جانب سے اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنے سے ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ موجود ہے

0 99

بلوچستان میں نجی صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں اخبارات،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنے سے ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ موجود ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی خدشات سے آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کیلئے خطوط لکھ چکے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مقامی اخباری صنعت کی بقاء کا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ پہلے ہی بلوچستان کے حقیقی اخبارات و جرائد شدید مالی بحرانوں کا شکار رہے ہیں اب حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے غیر منطقی ڈرافٹ پر کام جاری ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نجی صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے ان حالات حکومت کی جانب سے بلوچستان کے حقیقی اخبارات و جرائد کی سرپرستی کرنی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.